یوم تکبیر ملکی بقاء و سلامتی کی گارنٹی کا دن  ہے : اقبال صدیق  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) قیام پاکستان کے بعد پاکستان کا جوہری طاقت بننا سب سے بڑا اقدام ہے جس کا سہرا قائد میاں نواز شریف کے سر سجتا ہے جو ان کی جرات مندانہ قیادت اور سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صدر اقبال صدیق سدھو، جنرل سیکرٹری شیخ عطاء اللہ، شاہد زیدی، میاں ظفر اللہ، یوتھ ونگ کے حاجی فیاض احمد، راجہ آزاد اور مسلم سٹوڈنٹس کے تحصیل صدر حسیب عارف سراء نے 28 مئی یوم تکبیر کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان در حقیقت امن کے قیام کا ضامن ہے جو خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھنے کے لئے انتہائی ضروری تھا اس سے پاکستان پر بھارتی جارحیت کے اندیشوں کا خاتمہ ہوا ہے یوم تکبیر پاکستان کی بقاء و سلامتی کی گارنٹی کا دن بھی ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

ای پیپر دی نیشن