شہداء کیپٹن حسن جہانگیر ، حوالدار شفیق اﷲ قوم کے محسن ہیں:مدثر نذر 

May 29, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )نائب صدر لائرز فورم مسلم لیگ(ن)گوجرانوالہ رانا مدثر نذر خاں ایڈووکیٹ  نے کہا ہے  پشاور میں دہشت گردوں کیساتھ مقابلے میں شہید ہونیوالے کیپٹن حسن جہانگیر اور حوالدار شفیق اﷲ قوم کے محسن ہیں انہوں نے دفاع وطن پر جانیں نچھاور کی ہیں ،پاکستانی قوم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سکیورٹی اداروں کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ ہے قوم کو ملک کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنیوالے اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے، سیاسی ‘معاشی اور دفاعی اعتبار سے ہمارا ملک سنگین ترین صورتحال سے گزر رہا ہے۔ شہید کی موت قوم کی حیات ہے ملک و قوم کی خاطر شہید ہونیوالے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں