وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی لندن روانہ

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  یورپ کے دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ   محسن نقوی برطانیہ کے بعد اٹلی اور ویٹیکن سٹی جائیں گے جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔وفاقی وزیرداخلہ   محسن نقوی لندن میں برطانیہ کے وزیر داخلہ اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے  جبکہ  روم میں اپنے اطالوی  ہم منصب سے ملیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ویٹیکن سٹی بھی جائیں گے اور پوپ فرانسس سے  ملاقات کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن