نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا،لیگی قائدین

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما?ں سجاد خان،شیخ ارسلان حفیظ ،چوہدری انعام ظفر اوردیگر نے کہاہے کہ میاں نواز شریف نے 28مئی 1998 کو بھارت کے مقابلے میں 6ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اوردنیاکی ساتویں ایٹمی قوت بناکر ازلی دشمن بھارت پریہ واضح کردیاکہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ملک بن گیا ہے اوردنیاکی کوئی طاقت اب پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں کریگی اورمیاںنواز شریف نے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے عوض امریکی صدر بل کلنٹن کی 5ارب ڈالرکی پیشکش کو ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنایاتھا مسلم لیگ ن 28مئی والی جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی 9مئی والی جماعت ہے جو پاکستان اورپاک فوج کے خلاف نفرت پھیلاکر وطن دشمن رویہ اختیار کئے ہوئے ہے لیکن میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ان کے ان ناپاک عزائم کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے این اے57کے سابق امیدوار سجاد خان کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ن لیگی رہنما?ں سردار طارق ،ملک سلطان ،مرزامنصور بیگ،مقبول شاہ،قائم دین خان،طارققریشی،ندیم بھٹی ایڈووکیٹ ،تنویر اختر شیخ،یامین کیانی،رضوان عباسی،شیخ ہارون اورشبیر احمد نے بھی خطاب کیاان رہنماں نے کہاکہ مسلم لیگ نے ملک کوایٹمی قوت بنایاتھااب وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت ملک کومعاشی قوت بنائے گی جبکہ راولپنڈی میں پارٹی کی تنظیم نو ہوگی اور مخلص کارکنوں کو عہدیدار بنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن