ڈی سی کی قیادت میںیوم تکبیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی

May 29, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یوم تکبیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کی ریلی میں ضلعی افسران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکا نے یوم تکبیر اور ایٹمی دھماکوں پر مبنی بینرز اٹھائے ہوئے تھے ریلی کے شرکا نے نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر تجدید عہد کا دن ہے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاعی سسٹم کو ناقابل تسخیر بنایا ڈی سی راولپنڈی نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے ان ہیروز کو سلام پیش کرنا ہے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ قوم کو اپنے ہیروز پر فخر ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیں بحیثیت قوم ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں