معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عنقریب شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جس پر میزبان نے سوال کیا کہ آخر کیوں؟ آپ اتنی خوبصورت ہیں تو شادی کا ارادہ کیوں نہیں ہے؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ مجھ سے دیگر لوگ بھی یہی سوال کرتے ہیں، اتنی خوبصورت ہیں اور اتنی کامیاب ہیں، گھر بھی تعمیر کر لیا ہے تو اب زندگی میں اور کیا کرنا باقی رہ گیا ہے کہ شادی کرنے کا ارادہ مشکل لگ رہا ہے؟اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا تعلق اس نسل سے نہیں ہے، آج کل لوگوں میں بنیادی اخلاقیات ختم ہوتی جا رہی ہیں اور میرے لیے یہی اہمیت رکھتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا جس خاندان سے تعلق ہے وہاں مجھے کوئی دوسری چیز متاثر نہیں کرتی اور یہ آج کل ختم ہوتی جا رہی ہے، جس دن ایسا شخص مل گیا تو ضرور شادی کر لوں گی، شادی چاہے دیر سے ہو لیکن صحیح شخص سے ہونی چاہیے۔
اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی
May 29, 2024 | 13:03