اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کا یوم تکبیر کے موقع پر خصوصی پیغام 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔اس دن پاکستان نے عالمی دبا کے باوجود ملکی سلامتی و تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔س وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے دنیا پر ثابت کیا کہ پاکستانی ایک بہادر قوم ہیں انہیں کبھی جھکایا نہیں جا سکتا۔اس دن ہم ایٹمی پروگرام کے معمار ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ان کی ٹیم اور تمام سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس ملک کی حفاظت کے لیئے پاک فوج و دیگر اداروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جن کی کوششوں کی وجہ سے ہمارا وطن قائم و دائم ہے۔