اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر )ترجمان تحریکِ انصاف نے کہا ہے کہ اپنے درباریوں سے بلا مقابلہ منتخب ہو کر چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کو امتحان میں ڈالا ہے اپنے قیام کے30 برس بعد بھی ن لیگ شریفوں کی ذاتی جاگیرسے بڑھ کر کچھ نہ ہے ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ خود آمریت کی گود میں سیاسی جنم پانے والا شخصی آمریت کی چوسنی منہ سے نکالنے کو تیارنہیں 8 فروری کو عوام کی جانب سے اپنے ووٹ کی پرچی کے ذریعے کئے فیصلے کے بعد اس کی سیاست پر کسی تبصرے کی ضرورت نہیں ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالتِ عظمی بلامقابلہ انتخاب کا نوٹس لیں اوراسی معیار پر اس کا تجزیہ کریں جس پر تحریک انصاف کے انتخاب کو پرکھا گیاقوم آئین و قانون سے انحراف کرنے والوں سے خود نمٹے گی۔
30 برس بعد بھی ن لیگ شریفوں کی ذاتی جاگیرسے بڑھ کر کچھ نہیں، ترجمان پی ٹی آئی
May 29, 2024