اسلام آباد(خبرنگار)ڈالیان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ڈی یو ٹی)کے ساتویں بین الاقوامی ثقافتی میلے کی تقریبات میں پاکستانی طلبا نے شاندار پرفارمنس اور شاندار ثقافتی پریزنٹیشنز کے ذریعے شرکا ء کو خوب محظوظ کیا ونڈز آف کنکشن، ڈریمز آف دی سلک روڈ کے موضوع پر منعقد ہونے والے اس میلے میں سترسے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے دس ہزار سے زائد فیکلٹی اور طلبا نے شرکت کی گوادر پرو کے مطابق پاکستانی دستے نے متاثر کن پرفارمنس پیش کی جن میں دل کش گانا ’’دل دل پاکستان‘‘،’’پاکستانی کلچرل ڈانس‘‘، ’’جار سی پیخاور تار‘‘کی دلفریب دھن اور ایک دلکش آلہ ساز پرفارمنس "ٹپل رباب میوزک" شامل تھا جس میں نہ صرف پاکستان کی شاندار موسیقی کی روایات کو اجاگر کیا گیا بلکہ طلبا کے ٹیلنٹ اور جوش و خروش کو بھی اجاگر کیا گیا گودرا پرو کے مطابق پرفارمنس کے علاوہ پاکستانی ثقافت اور کھانوں کی نمائندگی کرنے والے آٹھ سے زائد اسٹالز لگائے گئے جنہوں نے ملک کی روایات کی جھلک پیش کی سٹالز میں پاکستانی باڈی پینٹنگ کا پیچیدہ فن بھی پیش کیا گیا جسے مہندی یا ہینا کے نام سے جانا جاتا ہے جہاں ماہر فنکاروں نے رضاکاروں کے ہاتھوں پر وسیع ڈیزائن پینٹ کیے آرٹسٹک ڈسپلے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھانوں بالخصوص بریانی، گول گپپے اور متعدد میٹھے پکوان بھی شرکا کوذائقوں سے محظوظ کرنے کے لیے دستیاب رہے