چک بیلی خان(نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چک بیلی خان کے دورہ کے موقع پر علاقہ چک سگھوکے مقام پر پنجا ب پولیس کے شہدا کے خاندانوں کے لئے مبین کاٹیج ہائوسنگ سوسائٹی کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے مقامی پولیس ہائی الرٹ تھی وفاقی وزیر داخلہ کے دورے کے دوران ضلعی انتظامیہ ان کے ہمراہ تھی ۔