اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )آج کادن کامیابیوں پر جشن منانے کیساتھ ساتھ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق شہید ذوالفقار علی بھٹو، اس پروگرام کوپایہ تکمیل تک پہنچانے والے سائنسدانو ں ، انجینئنرزاوران تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کر نے کادن بھی ہے جنھوں نے اپنا اپنا بھرپور کردار اداکرتے ہوئے وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنادیا۔ ان خیالات کااظہار انچارج پاکستان پیپلز پارٹی سنٹیرل سیکرٹریٹ کے انچارج سبط الحیدر بخاری،ضلعی صدر راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ اور پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما راشد چوہان نے کیا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی پرامن بقائے باہمی، جمہوریت،عوام کو طاقت کاسرچشمہ اور مکالمے پر یقین رکھنے والی جماعت ہے اور شہید بابانے جس طرح مادر وطن کوتمام خطرات سے بچانے کیلئے ایٹمی طاقت بنایاجسکی پاداش میں اپنا ساراخاندان قربان کردیا۔