چکوال( نامہ نگار ) پا کستان مسلم لیگ( ق )چکوال کے رہنما محمد خان تترال نے 28 مئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چکوال کے سپوتوں نے ہر موقع پر ملکی مفاد میں اپنا کردار اد اکیاہے۔ 28مئی 1998 میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان نے ایٹمی دھماکوں کا جواب دینا تھا اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے اپنی کابینہ سے مشاورت کیلئے اجلاس بلایا کیونکہ معاشی پابندیوں کے حوالے بات کی کہ ہم نے اگر ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا تو پاکستان پر معاشی پابندیاں لگ جائیں گی۔ اورپاکستان معاشی بحران کا شکار ہوجائے گا۔ اس وقت وفاقی وزیر جنرل عبدالمجید ملک اوروفاقی وزیر داخلہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیر پاکستان میاں نوازشریف کو کہا کہ آپ وزیر خزانہ منی ایکسچینج ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد بوستان سے مشا ورت کر یں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملک بو ستا ن سے ملاقات کرکے یہ مشاورت کی کہ ہم ایٹمی دھماکے کرنے جارہے ہیں لیکن ملک پہ معاشی پابندیاں لگ جائیں گی۔ سپوت چکوال ملک محمد بوستان وزیر خزانہ کو کہا کہ وزیر اعظم پا کستان کو کہیں کہ ایٹمی دھماکے کرنے میں دیر نہ کریں۔ معاشی پابندیاں لگیں تو حالات کا مقابلہ کرینگے ۔مسلم لیگ (ق) کے رہنما محمدخان تترال نے کہا کہ 28مئی کے حوالے سے ہمیں ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور دیگر سائنسدانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔