کھنڈہ (نامہ نگار)صدر مرکزی تنظیم علمائے اہلسنت و جماعت اٹک علامہ مقصود اعوان نے کہا ہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی افراد اور غیر ملکی طلبا کے درمیان پر تشددوواقعات قابل تشویش ہیں۔واقعات میں پاکستانی طلبہ کی زخمی ہونے کی خبریں افسوسناک ہیں۔ سفارتخانہ وہاں پر موجود طلباوطالبات کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طلبا ا پنے طور بھی حالات سا زگار نا ہونے تک ہاسٹلز سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ کرغزستا ن حکو مت کو بھی غیر ملکی طلبا وطالبات کی حفاظت کو یقینی بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرغزستان کے مختلف شہروں میں پاکستانی طلبا کی بڑی تعداد زیر تعلیم ہے لہذا حکومت پاکستان کرغزستان حکومت سے رابطہ کرے قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستانی طلبہ کو تحفظ فراہم کریں اور کرغزستان حکومت بھی پیدا شدہ صورتحال کی فی الفور روک تھام کرے۔انہوں نے کرغزستان میں پاکستانی میڈ یکل سٹوڈنٹس کیخلاف پرتشدد کاروائیوں پر گہری تشو یش کا اظہار کیاہے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقد امات کا مطالبہ کیا ہے۔ کرغزستان میں پاکستانی طلبا اور طالبات کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں لیکن حکومت کے اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامت کی طرف بڑھنا ہوگا۔