حاجی بخت روان کے بیٹے موسی خانزادہ کی دعوت ولیمہ 

May 29, 2024

اسلام آباد(وقائع نگار )  کاروباری شخصیت حاجی بخت روان  کے بیٹے موسی خانزادہ  کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی۔دعوت ولیمہ پی سی صدر میں دی گئی۔دعوت ولیمہ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید،سابقہ وزیرداخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ،اعجاز الحق،سابقہ گورنر کے پی کے انجینئر شوکت اللہ،مولاناطیب شیخ ،سابقہ وفاقی وزیر الحاج شاجی گل آفریدی،صوبائی وزیر ماحولیات و جنگلات فضل حکیم۔ڈی ایس پی زاہد انٹیلیجنس۔صدر ترنول پریس کلب اسحاق عباسی۔سابق صدر اظہر حسین قاضی۔سپیشل برانچ سے حیدر علی۔عارف عباسی ۔ملک حسین۔وکلا برادری تاجر برادری۔قبائل کے سربراہان۔صوبائی وزرا اور ایم این ایز خصوصی طور پر شرکت کی۔دعوت ولیمہ تین روز تک جاری رہی جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور دولہا اور خاندان والوں کو مبارکباد پیش کی۔اتنی منظم اور بڑی دعوت ولیمہ دینے پر پی سی ہوٹل کی انتظامیہ نے حاجی بخت روان کو خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا۔

مزیدخبریں