تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ سے حکومت کو 96 ارب کا اضافی ریونیو حاصل ہو گا،مرتضیٰ سولنگی 

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ تمباکو پر باقاعدگی سے ٹیکسز میں اضافہ اسے روکنے میں بہت معاون ثابت ہو سکتا ہے جس سے نہ صرف حکومت کو اضافی ریونیو حاصل ہوگا بلکہ صحت پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی خاطر خواہ کمی ہو سکے گی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم سپارک کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے، مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ تمباکو ٹیکسز پر چالیس فیصد اضافے سے حکومت کو نہ صرف 96 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہو سکے گا بلکہ اس سے تمباکو نوشی سے منسلک صحت کے اخراجات پر بھی نمایاں اثر پڑے گا جو 615 بلین روپے سے کم ہو کر 418.2 بلین روپے رہ جائے گا اس موقع پر کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز کے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے پاکستان کو سگریٹ کے لیے سنگل ٹائر ٹیکس کا ڈھانچہ متعارف کرانے کی سفارش کی ہے۔  

ای پیپر دی نیشن