اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد فریش ملک ایسوسی ایشن کے صدر مظفر ہاشمی نے کہا ہے کہ دودھ اور گوشت کی قیمتوں کو اوپن مارکیٹ کرنا خوش آئند ہیاس اقدام سے پیداوار میں اضافے سمیت لائیو سٹاک سیکٹر میں ترقی اور زرمبادلہ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے فارمر کو درپیش مسائل حل ہوں گے فارمر کا اعتماد بڑھے گا اور ملکی معیشت جو کہ اس وقت خستہ حالی کا شکار ہے کو سہارا ملے گا،فارمر کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی کی علامت ہے ،اس انڈسٹری کے مضبوط ہونے پچیس کروڑ عوام تک گوشت اور دودھ کی پروٹین کو باسانی مہیا کیا جا سکے گا۔ ہم حکومت سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلا تاخیر تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشترکہ اجلاس منعقد کریں اور تجاویز کی روشنی میں سفارشات تیار کر کے قومی اسمبلی اور کابینہ سے اس کی منظوری لیں۔