مٹھیال(نامہ نگار )د ومیل منڈی مویشیاں کو کسی صورت یہاں سے منتقل نہیں ہونے د یں گے ہم پر امن لوگ ہیں پرامن رہنا چاہتے ہیں اور پرامن رہیں گے لیکن اگر ہمارا معاشی قتل بند نہ کیا گیا تو پھر تنگ آمند بجنگ آمد والی بات ہوگی پھر ہمیں احتجاج پر مجبور کیاجائے گا ان خیالات کا اظہار زرعی سائنسدان صدر کسان بورڈ جماعت اسلامی ضلع اٹک منظور حسین نے دومیل منڈی منتقلی ریلی کے شرکا سے اپنے خطاب میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ملک زرعی ملک ہے اور ہماری معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے اور زراعت کا دارومدار کسانوں پر ہے ہمارا علاقے میں بیروزگاری ہے علاقہ جندال کے نوجوانوں ،زمینداروں ،مزدوروں ،دکانداروں کے ساتھ ظلم نہیں ہونے دیں گے دومیل منڈی کو یہاں سے شفٹ کرنا نوجوانوں ،کسانوں کا معاشی قتل ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے