علی امین گنڈاپورکی ضمانت میں 11جون تک توسیع

May 29, 2024 | 14:39

 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف موٹر وے جلائو گھیرائو اور کارسر کار میں مداخلت کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی ضمانت میں 11جون تک توسیع کردی گئی ، عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف موٹر وے جلائو گھیرائو اور کارسر کار میں مداخلت کیس کی سماعت ہوئی، سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل بشیر نے کی۔وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے،  وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور اج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، علی امین گنڈاپور کی جانب سے ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی اور موقف اپنایا کہ حکومتی امور اور بجٹ اجلاس کے حوالے سے مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف موٹروے ٹول پلازہ پر گھیرا جلا کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج ہے۔

مزیدخبریں