وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پتوکی میں خسرہ سے 6 بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا ، وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیکرٹری ہیلتھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ،وزیرِاعلی مریم نواز نے وزرا اور محکمہ صحت کے حکام کو فوری طور پر پتوکی پہنچنے کی ہدایت کی ہے ،وزیرِاعلیٰ پنجاب نے خسرہ کے مرض میں مبتلا بچوں کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔مریم نواز نے کہا کہ محکمہ صحت کی کوتاہی اور نااہلی کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں، کوتاہی کی ذمہ داری کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی، روزانہ کی بنیاد پر خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے، متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ میں کوئی غفلت نہ کی جائے گی ۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہسپتالوں میں خسرہ سمیت امراض کی ویکسینیشن یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب کا پتوکی میں خسرہ سے 6 بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس
May 29, 2024 | 15:30