سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 31مئی کو طلب

May 29, 2024 | 16:08

سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 31مئی کو طلب کرلیاگیا۔اجلاس میں سالانہ  میکرو اکنامک پلان، ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی ۔ تفصیلات کےمطابق  وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے پی ایس ڈی پی کیلئے دو پلان تیار کرلیے گئے ہیں۔1370 ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی 2 ہزار 441 ارب روپے درکارہیں۔  پہلی تجویز کے تحت 248 منصوبوں کیلئے 1172 ارب فراہمی کا مطالبہ کیاگیاہے۔دوسری تجویز کے تحت 628 منصوبوں کیلئے 1500 ارب روپے درکار ہیں۔فارن فنڈنگ کے تحت منصوبوں پر 769 ارب روپے خرچ کرنے کا پلان بھی تجویز کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 80 فیصد تک زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کرنا ترجیح ہوگی۔  نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 71 ارب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے، جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 328 ارب روپے رکھنے کا پلان مرتب کیا گیاہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 200 ارب روپےحاصل ہونے کا تخمینہ لگایاگیاہے۔ وزارت خزانہ مالی گنجائش دیکھتے ہوئے ترقیاتی بجٹ مختص کرے گی ۔ آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.7 فیصد مقرر کرنے کی تجویزرکھی گئی ہے۔  ذرائع نئے بجٹ میں مہنگائی کا ہدف 11.8 فیصد تک رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔اس کے علاوہ  اے پی سی سی میں نیشنل ڈیویلپمنٹ آوٹ لے کی بھی منظوری دی جائے گی۔ 

مزیدخبریں