شیر افضل مروت اور عشرت العباد کی دبئی میں ملاقات، روابط جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر شیر افضل مروت نے  سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے دبئی میں ملاقات کی جو  3 گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی روابط کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 اس موقع پر ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا کہ خیبر پختونخواکے وزیراعلیٰ، وفاق اور  ایس آئی ایف سی کے ساتھ تعاون اچھا شگون ہے. انتظامی اورگورننس کے معاملات کو سیاسی اختلافات سے الگ رکھنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بامعنی ڈائیلاگ سے ہی موجودہ سیاسی درجہ حرارت کم کیا جا سکتا ہے. مفاہمت کی سیاست ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔جبکہ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاسی بصیرت اور معاملہ فہمی کے سب معترف اور قائل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن