اسلام آباد : وکلا نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا پر دھاوا بول دیا، ان کو تھپڑ مارے اور بوتلیں پھینکیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔وکلا نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا پر احاطہ عدالت میں دھاوا بول دیا .جج کے چیمبر میں جانے کے بعد وکلا نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کو بوتلیں ماریں اور تھپڑ بھی مارے گئے. جس کے باعث وہ زمین پر گر پڑے۔کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کے مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس کے بعد خواتین نے ان پر بوتلیں پھینکیں۔وکلا کے حملے کے بعد بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کے ساتھ موجود وکلا نے انہیں بچا کر عدالت میں لے گئے۔
خیال رہے اسلام آباد کی ایک عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدت کے دوران شادی سے متعلق کیس میں سات، سات سال قید کی سزا سنائی اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
گزشتہ سال بشریٰ بی بی کے سابق شوہر نے عدالت سے رجوع کیا تھا. جس میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ شادی غیر قانونی اور شرعی قوانین کے خلاف ہے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے طلاق کے بعد تین ماہ کی عدت میں شادی کی تھی۔