تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 28 افراد جاں بحق

واشک:  تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی.حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اے سی بسیمہ اسماعیل مینگل کے مطابق مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ حادثے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بس میں ڈرائیور 2 کنڈیکٹر سمیت 48 افراد سوار تھے. طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دئیے جائیں گے. لاشیں سول ہسپتال بسیمہ میں شناخت کے لئے رکھی گئی ہیں۔اے سی بسیمہ اسماعیل مینگل کے مطابق کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ 

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشک کے قریب تربت سے کوئٹہ جانے والی بس کے کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ افسوسناک حادثے میں جانی نقصان پر دلی رنج اور صدمہ ہوا. جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن