پی ایس ایکس میں مسلسل دوسرے روز کاروبار کا منفی رجحان

May 29, 2024 | 22:08

ویب ڈیسک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل دوسرے کاروباری دن میں رجحان منفی رہا، دو روز میں 100 انڈیکس ساڑھے گیارہ سو پوائنٹس گر گیا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 681 پوائنٹس کم ہو کر 74 ہزار 836 پوائنٹس پر بند ہوا.کاروباری دن میں انڈیکس 907 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جس کی بلند ترین سطح 75 ہزار 667 جبکہ کم ترین سطح 74 ہزار 760 رہی۔

حصص بازار میں آج 40 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کا کاروبار ساڑھے سولہ ارب روپے میں طے ہوا۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 102 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 83 ارب روپے ہے

مزیدخبریں