کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حکام نے بتایا ہے کہ صوبے کے لاپتا افراد میں سے پانچ عید سے ایک دِن قبل منظرِ عام پر آگئے جِن میں سے ایک کا تعلق نیشنل پارٹی سے ہے جب کہ باقی چار بلوچستان ری پبلیکن پارٹی کے فعال ارکان ہیں۔ یہ افراد اِس سال مارچ میں لاپتا ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ عید سے دو دن قبل وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی نے اعلان کیا تھا کہ بلوچستان کے بعض لاپتا افراد عید کی خوشیاں اپنے خاندان والوں کے ساتھ مل کر منائیں گے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، صوبے میں 1100کے قریب سیاسی کارکن لاپتا ہیں، جب کہ مقامی سیاسی جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ لاپتا افراد کی تعداد سرکاری شمار سے کہیں زیادہ ہے۔