”کس نے کتنے پیسے لئے“ 5 دن میں بے نقاب کردوں گا : ذوالقرنین حیدر

Nov 29, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہورلندن ( نمائندہ خصوصیریڈیو مانیٹرنگ آن لائن) مبینہ دھمکی ملنے پر پاکستان کو دبئی میں میچ کے دوران چھوڑ کر لندن چلے جانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ مجھے اوقات یاد دلانے والے یاد رکھیں کہ میں 5 دن میں انہیں بے نقاب کروں گا اور بتا دوں گا کہ کس نے کس سے کتنے پیسے لئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو جلد بے نقاب کریں گے اور ان کے سارے راز پانچ دنوں کے اندر فاش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ذوالقرنین حیدر کے وکلاءنے انہیں میڈیا سے براہ راست بات کرنے سے منع کر دیا ہے تاہم انہوں نے اپنی بات کہنے کیلئے فیس بک کا استعمال کیا ہے۔ پاکستانی کرکٹر ذوالقرنین حیدر کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی ہیں ذوالقرنین حیدر کے بھائی کے مطابق دھمکی دینے والا شخص صاف اردو بول رہا تھا جبکہ فون یونان سے کیا گیا ان کا کہنا ہے کہ دھمکی کا فون ذوالقرنین حیدر کی اہلیہ کو اقرار کیا جن سے کہا گیا ہے کہ ذوالقرنین حیدر نے اگر زبان کھولنے کی کوشش کی تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ذوالقرنین حیدر نے فیس بک پر ایک نیا پیغام اپ لوڈ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ان کی فیملی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ دریں اثناءلیاقت آباد پولیس نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کی بیوی کو دھمکیاں دینے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ذوالقرنین کے بھائی عقیل حیدر کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کی بھابھی کو نامعلوم افراد نے یونان سے ٹیلی فون کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔
مزیدخبریں