وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تمام قومی ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کررہے ہیں،سیاست میں شب خون مارنے کا دورگزرگیا

Nov 29, 2010 | 12:08

سفیر یاؤ جنگ
راولاکوٹ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ عوام کے ذریعے اقتدارمیں آئے ہیں چوردروازے سے نہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی کے لئے پارٹی کارکنوں نے بڑی قربانیاں دیں ہیں اورعدلیہ جانتی ہے کہ قومی اداروں کو کیسے آگے بڑھانا ہے،ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کر رہے ہیں اور اب کسی ادارے پر شب خون مارنے وقت گذر گیا، وزیراعظم نے کہا کہ کشمیرکا معاملہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں انتہائی اہم ہے۔
مزیدخبریں