سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نےکہا ہے کہ دسمبر کے آخر تک جعلی اورغیرمستند ڈگریوں کے تمام کیسز نمٹا دیئے جائیں گے۔

Nov 29, 2010 | 12:13

سفیر یاؤ جنگ
الیکشن کمیشن میں جعلی اورغیرمستند ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں تیرہ سیاستدانوں کو طلب کیا گیا۔ جن میں ممبر قومی اسمبلی جواد حسین، سید سلمان محسن اور مظہرحیات جبکہ ثمینہ خاور حیات، محبت خان مری اور صائمہ عزیز سمیت دس ممبران صوبائی اسمبلی شامل تھے۔ سماعت کے دوران جوائنٹ سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے تین اراکین کو چھ دسمبر کو اپنی ڈگریوں کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر کے آخر تک تمام کاروائی مکمل کر لی جائے گی کیوں کہ ان کیسز پر سماعت کے لئے دسمبر کے بعد مزید سماعت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مدارس کی غیر مستند یا جعلی ڈگری رکھنے والے اراکین اسمبلی کو چھ دسمبرکو طلب کرلیا ہے۔
مزیدخبریں