انگلینڈاورآسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا،ایلسٹر کک آسٹریلیا میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے چوتھے انگلش کھلاڑی بن گئے۔

Nov 29, 2010 | 13:12

سفیر یاؤ جنگ
برسبین میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں دن انگلینڈ نےتین سورنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوسری نامکمل اننگز شروع کی، ایلسٹر کک اور جوناتھن ٹروٹ نے بہترین بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں تین سوانتیس رنزجوڑے ،ایلسٹر کک نے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئےدوسو پینتیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،کک آسٹریلیا میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے وہ چوتھے انگلش بلے بازبن گئے ۔ دوسری جانب ٹروٹ نے ناقابل شکست ایک سوپینتیس رنز بنا کران کا بھرپور ساتھ دیا ، جب سکورایک وکٹ پرپانچ سو سترہ رنز تھا توانگلش کپتان اینڈریو سٹارس نے اننگز ڈکلیئر کر کے آسٹریلیا کو فتح کیلئے دوسو ستانوے رنز کا ہدف دیا، جواب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پرایک سو سات رنز بنائے، آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی سائمن کیٹچ تھے جو چار رنز بناکر سٹورٹ براڈ کی گیند پر اینڈریوسٹارس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان رکی پونٹنگ اکیاون اور شین واٹسن اکتالیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سیریز کا دوسرا میچ تین دسمبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
مزیدخبریں