وکی لیکس کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نےصدر آصف علی زرداری کو پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ قراردیا ہے

وکی لیکس کی دستاویزات میں پاکستان کے متعلق دوہزار سے زائد خفیہ معلومات جاری کی گئی ہیں ۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا نے صدرزرداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگرسر ہی گلا سڑا ہو تو اس کا اثر سارے جسم پر پڑتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو ہزارسات میں امریکا نے پاکستان پردباؤڈالا کہ وہ اپنا جوہری ایندھن کم کرے اوراس سلسلے میں امریکی سفیر نے جو دستاویزاپنے وطن بھیجی اس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان ایٹمی ایندھن میں کمی اورایٹمی تنصیبات کے معائنے پر تیارنہیں ۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے اوباما انتظامیہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کرسکی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان میں کون قابل بھروسہ ہے اورکون نہیں،

ای پیپر دی نیشن