وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سیلاب متاثرین کو پچاس ہزار ملازمتیں اوردس ہزار مکانات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کے آخری روز مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کا کہناتھا کہ حکومت سندھ نے روٹی ،کپڑا اور مکان کی فراہمی کے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اگلے ڈھائی سالوں میں انقلابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت مستحکم ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت روزگار کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے جمہوری حق ہے لیکن ناہید خان اور دیگر ناراض لوگوں نے غلط راستہ اختیار کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن