منصورہ ڈ گری کالج لاہور میں تقسیم انعامات کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آر جی ایس ٹی کے معاملے میں مسلم لیگ نون کا رویہ ناقابل فہم ہے۔ اگر نواز شریف کی پارٹی اپوزیشن میں ہے توعوامی مفاد میں سڑکوں پر آئے۔ انھوں نے کہا کہ سنی تحریک کی کال پر ہونے والے لانگ مارچ کے شرکا ءسے جو سلوک ہوا اس کی مزمت کرتے ہیں۔ انھوں نے توہین رسالت کے مقدمے میں سزائے موت پانے والی آسیہ مسیح کی حمایت پر گورنر پنجاب کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انھوں نے یہ کام مغربی دنیا کو خوش کرنے کے لیے کیا۔