اسلام آباد پریس کلب میں شمالی وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے صحافی کریم خان نے اپنے وکلاء کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ اکتیس دسمبر دوہزار نو کو ان کے گھر پر ڈرون حملہ کیا گیا ۔ حملے میں ان کے بھائی آصف اقبال اوربیٹے ذہین اللہ سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے اور حکومت سے سی آئی اے اسلام آباد کے انچارج جوناتھن بینکس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ کریم خان نے ہلاکتوں کے واقعہ پر تین امریکی عہدیداروں کو پچاس کروڑ ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔