مسافروں سے بھری وین پشاور سے راولپنڈی آرہی تھی کہ ٹیکسلا کے نزدیک تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں چودہ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ، حادثے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے کئی افراد کی لاشیں بری طرح جھلس کرناقابل شناخت ہوگئیں، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔