نیٹو جارحیت پرپاکستان نے نیٹوکی سپلائی لائن کاٹ دی، دنیا کویہ حقیقت سمجھ لینی چاہیے کہ پاکستان خود دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔ رحمان ملک

لاہورایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے نیٹو حملوں کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے ، دنیا کو ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیٹو کی جارحیت کے خلاف حکومت نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپلائی لائن بند کردی، اس نازک وقت میں میڈیا کا کردار بھی انتہائی مثبت رہا۔ ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی کا واقعہ شیعہ سنی مسئلہ نہیں بلکہ کوئی تیسری قوت ان واقعات میں ملوث ہے جو ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے۔ شاہ محمود قریشی کی تحریک انصاف میں شمولیت پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی تبدیل کرنے کا ہرکسی کو حق ہے۔

ای پیپر دی نیشن