بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق کمپنی نے ریکو ڈک پراجیکٹ میں کان کنی کا ٹھیکہ لینے کے لیے بلوچستان حکومت کو درخواست دی تھی جسے بغیر بات چیت کے مسترد کردیا گیا ۔ ٹیتھان کاپر کمپنی کے سی ای او ٹم لِوزے کا کہنا ہے کہ انہیں اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا جس پر مایوسی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کان کنی کےحقوق کے تحفظ کے لیے ثالثی پروسیڈنگ کا طریقہ مجبوراً اختیار کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کے متفقہ حل کے لیے کمپنی بلوچستان حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ کمپنی ریکوڈک منصوبے میں دوہزار چھ تک بیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکی ہے۔