گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والے اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی سفارش پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشترکہ اجلاس میں مہمند ایجنسی میں فورسز کی چیک پوسٹ پر نیٹو حملے اور امریکی جنرل کو لکھے گئے میمو کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ کابینہ کے اجلاس میں ترکی میں ہونے والی بون کانفرنس کا احتجاجاً بائیکاٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ زندگی ہر کسی کو پیاری ہوتی ہے عزت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں عوامی حمایت کے ساتھ قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر واضح سٹینڈ لیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نیٹو نے حملے کے بعد امریکا، چین ،روس، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ہونے والے رابطوں پر ارکان کو بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حدود میں نیٹو کی کارروائی ملکی سالمیت پرحملہ ہے