میں نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہرآمرکی ڈٹ کرمخالفت کی اسی وجہ سے جیل جانے سے بچارہا.نظریہ پاکستان ٹرسٹ چیرمین مجید نظامی

Nov 29, 2011 | 18:17

سفیر یاؤ جنگ
ایوان کارکنان ٹرسٹ لاہورمیں بابائے صحافت مولانا ظفرعلی خان کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ مجید نظامی کا کہنا تھا کہ تحریک پاکستان میں مولانا ظفرعلی خان کا کردار انتہائی اہم تھا جبکہ وہ اپنے عہد کے عظیم صحافی ،شاعر اورادیب تھے،مولانا ظفرعلی خان نے شہید گنج مسجد کوگردوارہ بنانے کے خلاف نیلی پوش تحریک چلائی حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ وہ اسے ازسرنومسجد بنا کرمسلانوں کوتحفہ دے ۔انہوں نے حکمرانوں کی جانب سے بھارت کوپسندیدہ ملک قراردینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشیرکے حل کے بغیربھارت سے تعلقات بہترنہیں ہوسکتے۔ اللہ قوم کوایسے حکمرانوں سے نجات دلائے چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا کہنا تھا کہ تمام مسلم لیگوں کویکجا ہوکرملک کوقائد اوراقبال کا پاکستان بنانا چاہیے۔انہوں نے میاں نوازشریف کی جانب سے سرحد کوایک لکیرقراردینے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نون لیگی صدر کو ایسی بات زیب نہیں دیتی۔ مجید نظامی نے کہا کہ ایک سابق کپتان ملک میں انقلاب لانے کی باتیں کررہے ہیں لیکن وہ پاکستان کوقائد اوراقبال کا پاکستان بنائیں کسی اورکا پاکستان نہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیرمین ڈاکٹررفیق احمد کا کہنا تھا کہ تحریک پاکستان کی سرپرستی مولانا ظفرعلی خان جیسے عظیم لوگوں نے کی اورصحافت کے میدان میں بھی انہوں نے حق وسچ کی آوازبلند کی۔ پروفیسراجمل نیازی ،خالد محمود، بیرسٹرمنیب اقبال اورڈاکٹرپروین خان نے کہا کہ مولانا ظفرعلی خان ایک عہد ساز شخصیت تھے اورانہوں نے دورغلامی میں بھی کبھی سچ کہنے سے گریزنہیں کیا ،نئی نسل ان کے اقوال پرعمل کرکے آگے بڑھ سکتی۔
تقریب میں متفقہ طور پر ایک قرارداد بھی منظورکی گئی جس میں پاکستانی سکیورٹی فورسزپرٹینو کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی اعلی سطح پرتحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا تقریب میںنیٹو حملے کے شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا بھی کی گئی ۔ تقریب میں بریگیڈیئررریٹائرڈ ظفراقبال ٫سابق سینٹرنعیم حسین چٹھہ اورڈاکٹرایم اے صوفی سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض شاہد رشید نے ادا کیے۔
مزیدخبریں