غلطی صرف ایک بارہوتی ہے آٹھ بار نہیں،عزت اوروقارسے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہوتی،ہمارے تعاون کوکمزوری نہ سمجھاجائے.حناربانی کھر

Nov 29, 2011 | 21:30

سفیر یاؤ جنگ
سرکاری ٹی وی کوانٹرویوکے دوران حناربانی کھرکا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دنیا کا بھرپورساتھ دیا، ہم کسی قسم کی امداد
نہیں صرف باہمی عزت واحترام چاہتے
ہیں،امریکہ کے ساتھ مستقبل کے تعلقات کے بارے میں سوچناہوگا تعلقات
نئے سرے سے تعین کرنے کاوقت آگیا
انہوں نے بتایا کہ نیٹوسپلائی روکنے کے فیصلے پرعمل جاری ہے،اوریہ فیصلہ پہلی مرتبہ اعلیٰ انتظامی سطح پرکیاگیا،حناربانی کھرکا کہنا تھا کہ امریکہ کوشمسی ائیر بیس پندرہ روزمیں خالی کرنیکا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے
وزیرخارجہ حناربانی کھرنے واضح کیا کہ قوم اورحکومت آئندہ مہمندایجنسی جیساواقعہ برداشت نہیں کرے گی کیونکہ غلطی ایک بارہوتی ہے آٹھ بارنہیں
مزیدخبریں