جماعت الدعوہ کے پلیٹ فارم سے مختلف دینی جماعتوں نے لاہور پریس کلب کے باہر امریکہ اورنیٹوفورسز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی بڑی تعدادنے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈز اٹھاکرطاغوتی طاقتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جماعت الدعوہ کے حافظ عبدالرحمن مکی،جماعت اسلامی کے امیرالعظیم،جمعیت علمائے اسلام کے مولانا امجد خان اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہاکہ نیٹوفورسزنے حملہ کرکے پاکستانی کی خودمختاری اورآزادی کو چیلنج کیا ہے اب بات قراردادوں سے آگے نکل چکی ہے۔ تحریک انصاف کی خواتین نے بھی نیٹوجارحیت کے خلاف امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خواتین نے امریکی غنڈہ گردی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے واقعہ کوحکومت کی کھلی ناکامی قراردیا۔دوسری جانب وکلا ،تاجروں اور صحافیوں نے نیٹو حملےکیخلاف جمعرات دو دسمبر کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا