پاکستان کا1300کلو میٹر تک مار کرنےوالے حتف V غوری میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد+لاہور (سپےشل رپورٹر+ خصوصی رپورٹر) پاکستان نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بےلسٹک میزائل حتف V غوری کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بدھ کے روز حتفV غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ یہ میزائل 1300 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کے علاوہ ہر طرح کے ایٹمی اور روایتی ہتھیار لیکر جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ میزائل تجربے کا مقصد پاک فوج کی سٹرٹیجک صلاحیتوں کو مزید بہتر اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانا ہے۔ اس کامیاب میزائل تجربے پر صدر آصف علی زرداری‘ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف‘وزےر دفاع سےد نوےد قمر اور آرمی چےف جنرل اشفاق پروےز کےانی نے میزائل تیار کرنے والے آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ کو مبارکباد دی اور ان کی اعلیٰ صلاحیتوں کو سراہا۔ رواں سال کے دوران یہ میزائل کا آٹھواں تجربہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن