شکار پور : کیر تھر کینال میں وین گرنے سے پانچ خواتین سمیت پندرہ مسافر جاں بحق


شکارپور + کشمور (وقت نیوز + ثناءنیوز+آن لائن) کیرتھر کینال شکارپور میں وین گرنے سے 15مسافر جاںبحق ہو گئے۔ جاںبحق افراد میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ مسافر وین میں 22 مسافر سوار تھے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث گھڑی یاسین کے قریب لاڑکانہ سے آنے والی وین کو پیش آیا۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ علاوہ ازیں وقوعہ پر امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور امدادی کاموں کے ساتھ لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر شکارپور نے بتایا ہے مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ بھاری مشینری امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔ علاوہ ازیں وزےر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے کیرتھر کینال بس حادثہ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ اس حادثے میں جاںبحق ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن