مسلم لیگ (ن) کا شازیہ اورنگزیب کی اسمبلی رکنیت کے خاتمہ کا فیصلہ

Nov 29, 2012


پشاور(بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے والی خاتون رکن خیبر پی کے اسمبلی شازیہ اورنگزیب کی اسمبلی رکنیت کے خاتمہ کیلئے مسلم لیگ (ن) بہت جلد اسمبلی سیکرٹریٹ کو درخواست دے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبر پی کے کے سیکرٹری اطلاعات ناصر خان موسیٰ زئی نے نوائے وقت کو بتایاکہ شازیہ اورنگزیب مسلم لیگ (ن) کے سیٹ پر رکن اسمبلی بنی تھی اب چونکہ انہوں نے پارٹی چھوڑ دیا ہے لہذا ان کے پاس مسلم لیگ (ن)کے کوٹہ کے تحت خواتین کی نشست پر مزید فائز رہنے کا جواز باقی نہیں رہتا۔

مزیدخبریں