گومل زام ڈیم کے ملازمین کی رہائی کیلئے عزیزواقارب کا مظاہرہ


اسلام آباد (آئی این پی) تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے گومل زام ڈیم منصوبہ پر کام کرنے والے واپڈا کے ایس ڈی او‘ سب انجینئر سمیت اغواءکئے گئے 8افراد کے عزیزواقارب نے طالبان کی طرف سے اپنے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے پر مغویوں کیلئے 3 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کے بعد نیشنل پریس کلب کے سامنے مغویوں کی رہائی کیلئے مظاہرہ کیا‘ مغویوں کے عزیزواقارب اور معصوم بچوں نے روتے ہوئے صدر‘ وزیراعظم اور چیف جسٹس سے مغویوں کی رہائی کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ آٹھ مغویوں کے اہل خانہ جن میں بچے بھی شامل تھے بینرز اور پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا کر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ مغویوں کے عزیزواقارب نے کہا ہے کہ اگر مغویوں کو کوئی نقصان پہنچا تو گورنر خیرپی کے بیرسٹر مسعود کوثر اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن