لاہور(نیوز ڈیسک) ”تحفظ ناموس رسالت کے عصری مباحث اور تقاضے“ کے عنوان سے آل پاکستان انعامی تحریری مقالہ نویسی منعقد ہو رہا ہے۔ مقالہ نویسی کے مقابلے میں اوّل پوزیشن لینے والے کو پانچ ہزار روپے نقد، قیمتی کتابوں کا سیٹ، شیلڈ، سند امتیاز، دوم آنے والے کو تین ہزار روپے نقد، کتابوں کا سیٹ، شیلڈ، اسناد امتیاز اور تیسری پوزیشن لینے والے کو دو ہزار روپے نقد، قیمتی کتابوں کا سیٹ، شیلڈ اور سند امتیاز دی جائے گی جبکہ حسن کارکردگی کی بنا پر اگلی پانچ پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو شیلڈ، قیمتی کتب اور سند امتیاز دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مقابلے میں شرکت کرنے والے ہر امیدوار کو سند امتیاز، متعلقہ موضوع پر اسلامی کتابچے دیئے جائیں۔ مقابلہ موصول ہونے کی آخری تاریخ 28 فروری 2013ءہے مزید تفصیلات کیلئے ناظم تحریک تحفظ ختم نبوت، جڑانوالہ (ضلع فیصل آباد) اسد اللہ ساقی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
”تحفظ ناموس رسالت کے عصری مباحث اور تقاضے“ کے موضوع پر آل پاکستان انعامی تحریری مقالہ نویسی کا اعلان
Nov 29, 2012