اوکاڑہ (نیوز ڈیسک)پاکستانی لڑکی سے فیس بک پر رابطہ کے بعد پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر شادی کیلئے اوکاڑہ پہنچ گیا۔ گذشتہ روز دونوں نے کورٹ میرج کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر شبیر حسین زیب جو کہ امریکی نیشنل ہولڈر ہیں کا عائشہ صدیقہ سے دو سال قبل فیس بک پر رابطہ ہوا جو کہ محبت میں تبدیل ہو کر آخرکار کورٹ میرج پر منتج ہوا۔