لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں، گوجرانوالہ: مزاحمت پر نوجوان قتل، والدہ شدید زخمی


لاہور + گوجرانوالہ (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالےت کی نقدی، زیورات، موبائل، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا جبکہ گوجرانوالہ میں ڈاکو¶ں نے مزاحمت پر مزدور قتل اس کی والدہ کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصےلات کے مطابق مغلپورہ ریلوے کالونی کے قریب ڈاکو¶ں نے انیس احمد کو روک کر اس سے تےن ہزار نقدی اور مو بائل چھےن لیا اور مزاحمت پر اسے موزر کے بٹ مار کر زخمی کر دےا، ڈاکوو¿ں نے نواں کوٹ ڈی بلاک سبزہ زار کے فلک شیر کے گھر سے دس لاکھ مالےت جبکہ جوہر ٹا¶ن کے فیاض کے گھر سے آٹھ لاکھ روپے، زیورات، موبائل اور دےگر سامان سے لوٹ لےا۔ ڈاکوو¿ں نے برکی سے اعجاز ہارون اور اس کی فیملی سے سات لاکھ مالےت، گرین ٹا¶ن مےں عمیر اور اس کی فیملی سے چار لاکھ روپے، زیورات لوٹ لئے۔ ڈاکوو¿ں نے گلشن راوی مےں رضا کے کلینک مےں مریضوں اور ڈاکٹر کو ےر غمال بنا کر 69 ہزار مالےت، برکی مےں رمضان سے ایک لاکھ دس ہزار، سبزہ زار ٹوکے والی پلی کے قریب علی خالد سے ایک لاکھ روپے اور موٹر سائیکل چھین لی۔ چوروں نے فےصل ٹا¶ن مےں زاہد کی دکان سے آٹھ لاکھ، شمالی چھاو¿نی مےں بلال کی کپڑے کی دکان سے چھ لاکھ، مستی گےٹ عقیل سنٹر مےں تنویر کی دکان سے پانچ لاکھ روپے مالےت کا سامان چوری کر لےا۔ چوروں نے اسلام پورہ سے ایڈووکیٹ جاوید، ستوکتلہ سے عامر، فیصل ٹاو¿ن سے صداقت کی گاڑیاں جبکہ رنگ محل سے جاوید، بھاٹی گےٹ سے اکبر، شاہدرہ سے کاشف، اسلام پورہ سے تنویر، شفیق آباد سے کاشف، مصری شاہ سے غنی، پرانی انارکلی سے اللہ دتہ، گڑھی شاہو سے عاصم، سول لائن سے الیاس، اقبال ٹاو¿ن سے زاہد، غازی آباد سے ناصر، نشتر کالونی سے نوید کی موٹر سائیکلےں چوری کر لیں۔ گوجرانوالہ کے محلہ گوجرانوالہ کے محلہ چراغ پورہ کا رہائشی گدھا ریڑھی چلاتاہے جو گذشتہ روز علی الصبح اپنے گھرکے باہر کھڑا تھا کہ اس دوران اسے چار ڈاکو یرغمال بنا کر گھرکے اندر لے گئے جہاں ڈاکوﺅں نے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی تو اہلخانہ کی طرف سے مزاحمت ہونے پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر کے بلال اور اس کی والدہ نسرین بی بی کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جہاں کچھ دیر بعد بلال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...