جماعت اسلامی نے پری پول دھاندلی کے ثبوت چیف الیکشن کمشنرکو دیدئیے

Nov 29, 2012

 لاہور (پ ر) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی قیادت میں مرکزی وفد نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم سے ملاقات کی اور جماعت اسلامی کے انتخابی نشان، ضا بطہ اخلاق کو مزید مﺅثر بنانے اور سختی سے عملدرآمد، پری پول دھاندلی اور ملک بھر میں ووٹر لسٹوں کی درستگی بالخصوص کراچی کی ووٹر لسٹوں کے حو الے سے اپنا موقف پیش کیا۔ لیاقت بلو چ نے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابرہیم کے سامنے سابقہ تجا ویز کو دہراتے ہو ئے اور مو جو دہ کو پیش کر تے ہو ئے کہا کہ عوام کے ووٹ کا صحیح اندراج الیکشن کمشن کی بنیادی ذمہ داری ہے اور خصوصا کر اچی میں عوام کے ووٹ ا ن کی مرضی کے خلاف دیگر علاقوں میں منتقل کرنا زیادتی ہے اور اس سلسلہ میں جماعت اسلامی پاکستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کر رکھی ہے۔ جماعت اسلامی کے وفد نے پری پول دھاندلی کے حوالہ سے تحریری ثبوت پیش کیے۔ چیف الیکشن کمشنر نے جماعت اسلامی کے وفد کو یقین دلایا کہ انکی تجاویز پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔ نشان ترازو کے حوالہ سے جماعت اسلامی کا م¶قف سن کر فیصلہ کریں گے۔

مزیدخبریں