اسلام آباد (آئی اےن پی) سےنٹ کی قائمہ کمےٹی برائے داخلہ کو ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ نے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگر آئندہ دو روز مےں وزارت خزانہ نے 597 ملےن روپے جاری نہ کئے تو سکےورٹی پرنٹنگ پرےس 30 نومبر کے بعد پاسپورٹ کی اشاعت مکمل طور پر بند کر دے گا اس سے نہ صرف شہرےوںکو پاسپورٹ کا اجراءرک جائے گا بلکہ ملک مےں پاسپورٹ کا اےک بڑا بحران پےدا ہو جائے گا، کمےٹی نے وزارت خزانہ کو عوام کو بلا تعطل پاسپورٹ کے اجراءکو ےقےنی بنانے کے لئے ڈائرےکٹورےٹ جنرل آف پاسپورٹ اےنڈ امےگرےشن کو فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کی سفارش کر دی، کمےٹی نے قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (نےکٹا) کے قےام پر شدےد تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اتھارٹی کے افسران بےرون ملک سےر سپاٹوں پر عوامی پےشہ خرچ کرتے ہےں اور ےہ دنےا کی مہنگی ترےن سرکاری اےن جی او ہے ، کمےٹی نے نےکٹاسے گزشتہ ساڑھے تےن سالوں کے بجٹ اور اخراجات سمےت ڈےپوٹےشن پر آنے والے افسران کی تفصےلات طلب کر لیں، کمےٹی نے اپنے اجلاس کے خاتمے کے بعد پاسپورٹ آفس کو فنڈز کی فراہمی کو ےقےنی بنانے کے لئے وزارت خزانہ کا اچانک دورہ کر کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی،کمےٹی کا اجلاس بدھ کو ےہاں پارلےمنٹ ہاﺅس مےں کمےٹی کے چےئر مےن سےنےٹر طلحہ محمود کی زےر صدارت منعقد ہوا۔