لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بھارت کیلئے آئندہ ماہ شروع ہونیوالے تربےتی کیمپ میں تمام کھلاڑیوں کو شرکت یقینی بنانے کیلئے سختی سے ہدایات جاری کر دیں۔
پی سی بی کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں اور ٹریننگ کیمپ میں شرکت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے اور اگر انتہائی ضروری ہو تو اس سے پی سی بی کو ضرور آگاہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ دورہ بھارت کیلئے 12 دسمبر سے لاہور میں ٹریننگ کیمپ شروع ہو گا جس میں انضمام الحق اور وسیم اکرم جیسے ماضی کے مایہ ناز کھلاڑی قومی کرکٹرز کی دورہ بھارت کیلئے رہنمائی بھی کریں گے۔
تربیتی کیمپ میں تمام کرکٹرز کو شرکت یقینی بنانے کیلئے سختی سے ہدایت
Nov 29, 2012